بٹگرام ۔ 15 دسمبر (اے پی پی):بٹگرام کی تحصیل الائی کے دورافتادہ اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں گنتڑ، مٹو، شمشیر، نہربالا میں مجرمان اشتہاریوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ڈی پی او سونیا شمروز خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل الائی منیر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بنہ نے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے چھاپوں اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
اس دوران مجرمان اشتہاریوں کے فرنٹ لائن 3 سہولت کاروں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے۔سرچ آپریشن کے دوران 50 گھروں کی تلاشی لی جبکہ 4 مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔