بٹگرام ۔ 10 جنوری (اے پی پی):بٹگرام میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی سکیورٹی حصار میں کامیابی سے جاری ہے۔ ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ڈی پی او بٹگرام نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔
انسداد پولیو مہم میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے ضلع بھر کے داخلی، خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں، سنیپ چیکنگ اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے۔ سپروائزری افسران پولیو مہم کو مسلسل چیک اور نگرانی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ 5 روزہ انسداد پولیو مہم 12 جنوری کو اختتام پذیر ہو گی۔