26.5 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںبٹگرام میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری

بٹگرام میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 03 ستمبر (اے پی پی):بٹگرام میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایات پر تمام مانیٹرز صبح 7 بجے پولیو ٹیموں کی اسمبلی میں شریک ہوتے ہیں اور فیلڈ ورکرز کو بریف کرتے ہیں، جن میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا، فنگر مارکنگ، ڈور مارکنگ اور درست اندراج شامل ہیں۔

اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بٹگرام نے بی ایچ یو پھگوڑہ، اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے شملائی، اسسٹنٹ کمشنر الائی نے ٹائپ ڈی ہسپتال بنہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیردل خان نے تھاکوٹ میں پولیو مہم کی مانیٹرنگ کی۔ آج پولیو مہم کے تیسرے دن بھی تمام افسران اور مانیٹرنگ ٹیمیں اپنے اپنے فیلڈ ایریاز میں موجود ہیں۔ اسمبلی میں پولیو ٹیموں کو ایک بار پھر ہدایات دی گئیں اور ٹیموں کی از سرِ نو تشکیل کی گئی تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کےقطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر فیلڈ سٹاف کو فنگر مارکنگ، ڈور مارکنگ اور مائیکرو پلان پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی تاکید کی گئی۔ انسداد پولیو مہم پر معمور ٹیموں کی سکیورٹی کی نگرانی ڈی پی او بٹگرام خود کر رہے ہیں۔ تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قومی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت کے عملے سے تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرورپلائیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں