بٹگرام میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی کامیابی سے جاری رہی

75
Anti-polio campaign
Anti-polio campaign

بٹگرام۔ 04 فروری (اے پی پی):بٹگرام میں پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے جس کا مقصد 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانا اور بیماری کے خاتمے کے لئے شعور بیدار کرنا ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں پولیو مارننگ اسمبلی میں شرکت کی اور پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ مائکرو پلان کے مطابق گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلائیں اور ہدف کے حصول کی کوشش کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ویکسین ضرور پلائیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئیں ہم سب مل کر پولیو کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈالیں۔