بٹگرام میں گھریلو گیس سلنڈر پھٹنے سے 5افراد زخمی

88
cylinder explosion
cylinder explosion

بٹگرام۔ 15 اپریل (اے پی پی):بٹگرام کے علاقہ چھپرگرم میں گھریلو گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر میں موجود پانچ افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام منتقل کر دیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں سے ایک خاتون اور دو لڑکیوں کو فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا جبکہ ایک معمولی زخمی کو ابتدائی طبی امداد دیکر فارغ کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جی) بٹگرام ضیاءالرحمن نے اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام محمد سلیم کے ہمراہ فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام کا دورہ کیا۔

دونوں افسران نے زخمیوں کا حال و احوال دریافت کیا اور ہسپتال عملہ کو ہدایت کی کہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔ اس دوران ریسکیو 1122 کی ٹیم نے شدید زخمیوں کو بروقت ایبٹ آباد منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔