بٹگرام ۔ 04 دسمبر (اے پی پی):بٹگرام کے تھانہ چانجل کی پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئےسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ڈی پی او سونیا شمروز خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔
پولیس نے اشتہاری مجرم خالد کو گرفتار کر کے پستول اور کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کیڈٹ گل رحمان قریشی چانجل نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتاری پر 3 مقدمات اور 13 کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی، اس دوران 50 گاڑیوں، 38 موٹر سائیکلوں اور 35 گھروں کی تلاشی لی گئی ۔ 5 افراد کے خلاف کارروائی انسدادی اور 4 مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔