واشنگٹن۔4دسمبر (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس کو ایک بار پھر جنگ بندی کے لئے مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ کیا جاسکے۔ وائٹ ہائوس کے ترجمان نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا کہ یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی کے لیے امریکا اسرائیل اور حماس کو جنگ بندی کے لیے ایک بار پھر جنگ بندی پر …
اسرائیل کو غزہ میں دوبارہ جنگ بندی کے لئے مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں ،امریکا

مزید خبریں
واشنگٹن۔4دسمبر (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس کو ایک بار پھر جنگ بندی کے لئے مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ کیا جاسکے۔
وائٹ ہائوس کے ترجمان نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا کہ یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی کے لیے امریکا اسرائیل اور حماس کو جنگ بندی کے لیے ایک بار پھر جنگ بندی پر قائل کرنے کی کوشش کررہا ہے،تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ تل ابیب پر واشنگٹن کا کوئی دبائو دکھائی نہیں دے رہا اسی لیے اس نے غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کردی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے امریکی ٹی وی این بی سی کے پروگرام میں کہا کہ ہم اب بھی جنگ کے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 15,000 سے زیادہ فلسطینی ( جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں) مارے جا چکے ہیں جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ لوگ خوراک اور پانی سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے حملوں کے دوران شہریوں کو ہلاک کرنے سے گریز کرے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ایک نقشہ شائع کیا ہے جس میں شہریوں کے لئے محفوظ علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔








