جہلم ،واسا ج بورڈ آف مینجمنٹ کا دوسرا اجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی جہلم سے متعلق امور اور ادارے کے انتظامی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے واسا جہلم کے بورڈ آف مینجمنٹ کا دوسرا اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

جہلم۔ 11 ستمبر (اے پی پی):واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی جہلم سے متعلق امور اور ادارے کے انتظامی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے واسا جہلم کے بورڈ آف مینجمنٹ کا دوسرا اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں واسا جہلم سے متعلق مختلف ایجنڈا امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا جہلم سہیل اسلم سندھو، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا جہلم عثمان ریاض، ڈائریکٹر فنانس قیصر رسول اور ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ سہیل اشرف سمیت پنجاب حکومت کے متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکاء نے واسا جہلم سے متعلق امور پر اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔اجلاس کے دوران واسا جہلم کے انتظامی امور، متعلقہ معاملات میں پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے واسا سے متعلق امور کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے، باہمی رابطہ کاری بہتر بنانے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مربوط اقدامات پر زور دیا.

مزید خبریں