بٹگرام کی سٹی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون

163
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

بٹگرام۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):بٹگرام کی سٹی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاون جاری ہے۔ سادہ لوح عوام کو لوٹنے اور نقدی سے محروم کرنے والے منظم غیر ملکی گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے کی برآمدگی سمیت واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی، دیگر کاروائیوں میں منشیات فروشان گرفتار، چرس و آئس برآمد کر کے ان پر مقدمات قائم کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایچ او سٹی سجاد خان نے مختلف کامیاب کارروائیوں میں ملزمان کو گرفتار کیا، منشیات کے مکروہ دہندے میں ملوث ملزمان سے چرس و آئس برآمد کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے تمام پہلووں سے تفتیش جاری ہے۔