بٹ کوائن کی قیمت 75 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

144
بٹ کوائن کی قیمت 75 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

ماسکو۔6نومبر (اے پی پی):معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 75 ہزار ڈالر(2 کروڑ 8 لاکھ 42 ہزار 500 روپے) کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کر گئی۔

تاس نے بائی نینس کے حوالے سے بتایا کہ بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت بدھ کو ماسکو کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 23 منٹ پر9.82 فیصد اضافے کے ساتھ 75,356 ڈالر تک پہنچ گئی جو ایک ریکارڈ ہے۔بعد ازاں بٹ کوائن کی قیمت 9.34 فیصد اضافے کے ساتھ 75,118 ڈالر تک آگئی۔