بٹ گرام ، برف باری سے بند ہونے والی متعدد رابطہ سڑکیں بحال

224

پشاور۔04فروری (اے پی پی)ضلع بٹ گرام میں برف باری سے بند ہونے والی رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بتدریج کھولی جارہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بٹ گرام کے مطابق تحصیل الائی اور دیگر علاقوں میں برف باری کی وجہ سے کئی اہم رابطہ سڑکیں بند ہوگئی تھیں جنہیں کھولنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر بھاری مشینری کے زریعے متعلقہ اہلکاروں نے کام شروع کیا جس کے بعد اب کئی سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں باقی ماندہ سڑکیں بھی مکمل طورپر کھول دی جائینگی۔