بپرجوائے مزید کمزور ہو کر کیٹیگری ون کے سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا، این ڈی ایم اے

192
NDMA

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی): بحیرہ عرب سے اٹھنے والا انتہائی شدید سمندری طوفان بائپرجوائے مزید کمزور ہو کر کیٹیگری ون کے سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا جبکہ جمعہ کی شام تک اس کی شدت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق جمعہ کی دوپہر سمندری طوفان کیٹی بندر سے 145، ٹھٹھہ سے 169 اور کراچی سے 230 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ طوفان کی سطح پر ہوا کی رفتار 80 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ اس کے مرکز کے گرد 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

سمندر میں لہروں کی اونچائی 10 سے 12 فٹ بلند تھی۔ واضح رہے کہ طوفان کے پاکستان کی ساحلی پٹی پر ممکنہ اثرات اس کی مزید پیشرفت پر منحصر ہیں۔ متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ طوفان کے مکمل اثرات ختم ہو نے تک عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔