کراچی۔ 29 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ آج کا دور مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کا ہے، بچوں اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں بچوں کیلئے اے آئی سمر کیمپ کی افتتاحی تقریب کے بعد پریس کانفرنس …
بچوں اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 29 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ آج کا دور مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کا ہے، بچوں اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں بچوں کیلئے اے آئی سمر کیمپ کی افتتاحی تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے وژن میں مصنوعی ذہانت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، اس شعبے میں موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ باصلاحیت بچوں اور نوجوانوں کو وسائل کی کمی کے باعث پیچھے نہیں رہنے دیں گے، انہیں جدید تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کریں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز کیا، جدید تعلیم کے فروغ کا یہ سفر جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے ذہین بچوں کے لیے اے آئی سمر کیمپ کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کر سکیں،آج کے بچے ہی کل پاکستان میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں انقلاب برپا کریں گے۔سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ سندھ کا ہر بچہ جدید تعلیم سے آراستہ ہو اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہاکہ وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے، اب ہماری نئی نسل ملک کا نام مزید روشن کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے بچے ہماری قومی شناخت اور مستقبل ہیں، انہیں تعطیلات میں بھی سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع ملنے چاہئیں، اے آئی سمر کیمپ میں ہر اس بچے کو میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا جو موبائل فون استعمال کرنا جانتا ہو،اے آئی سمر کیمپ کا مقصد بچوں کی گرمیوں کی تعطیلات کو علم، مہارت اور مثبت سرگرمیوں سے بھرپور بنانا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم کا وژن ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو، ہماری نوجوان نسل اور جدید ٹیکنالوجی اس ہدف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔








