24.9 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںبچوں اور نوجوانوں کے لئے انٹرنیٹ کے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے...

بچوں اور نوجوانوں کے لئے انٹرنیٹ کے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لئےٹیک ڈائون پورٹل متعارف

- Advertisement -

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوئٹڈ چلڈرن (این سی ایم ای سی) نے میٹا کے تعاون سےٹیک ڈائون پورٹل کا اردو ورژن متعارف کرا دیا ہے جو بچوں کے آن لائن استحصال پر قابو پانے کے لئے ایک اہم ذریعہ ہے، یہ اقدام پی ٹی اے کی جانب سے بچوں اور نوجوانوں کے لئے انٹرنیٹ کے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں میں ایک اہم پیشرفت ہے۔پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے دورے کے دوران این سی ایم ای سی اور میٹا کی ٹیموں نے پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر ) حفیظ الرحمان سے ملاقات کی۔

چیئرمین کو این سی ایم ای سی میں سائبر ٹِپ لائن کے پروگرام کی ماہر ہیدر ایم گرٹن نے پورٹل کے بارے میں بریفنگ دی، جو بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد کی رپورٹنگ میں عوام کو معاونت فراہم کرے گا۔ مزید برآںمیٹا کی ہیڈ آف سیفٹی پالیسی برائے اے پی اے سی نے میٹا کے نوجوانوں کے تحفظ کے ٹولز اور اقدامات کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس پیش کیں جو پاکستان میں نوجوانوں کے آن لائن تحفظ کے حوالے سے مفید ثابت ہوں گی۔چیئرمین پی ٹی اے نے محفوظ آن لائن ماحول کے فروغ کے لئے پی ٹی اے کے عزم کا اعادہ کیا، خاص طور پر انہوں نے قوم کے نوجوانوں اور بچوں کے آن لائن تحفظ پر زور دیا۔ انہوں نے بچوں کے آن لائن تحفظ کو یقینی بنانے اور انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال کے فروغ کے لئے پی ٹی اے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین جاری تعاون پر اظہار اطمینان کیا۔

- Advertisement -

مزید برآں پورٹل کے استعمال اور اس کے فوائد سے عوام الناس کو آگاہ کرنے کے لئے میٹا اور این سی ایم ای سی کی جانب سے ایک ورکشاپ بھی منعقد کی گئی۔ ورکشاپ کا مقصد بچوں اور نوجوانوں میں انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کو فروغ دینا، خاص طور پر پورٹل کے استعمال اور سائبر بلنگ، پرائیویسی کے تقاضوں ، اور نامناسب مواد جیسے چیلنجوں پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے ۔

اس پورٹل کی اہم خاصیت یہ ہے کہ اس کے ذریعہ افراد 18 سال کی عمر سے پہلے لی گئی اپنی نامناسب تصاویر اور ویڈیوز بغیر کسی مدد کے بذات خود ہٹا سکتے ہیں۔ پی ٹی اے پاکستان میں بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل ماحول کو یقینی بنانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے، اس حوالے سے نہ صرف انٹرنیٹ کا ذمہ دارانہ استعمال کا فروغ ضروری ہے بلکہ ایک بہتر آن لائن تجربے کے ضمن میں حفاظتی اقدامات کے فروغ کے لئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ معاونت بھی شامل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481291

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں