اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون ، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ بچوں کے حقوق کے حوالے سے شعوراجاگرکرنے کی ضرورت ہے ، چائلڈلیبرکی روک تھام صرف حکومت کی نہیں معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے،بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے لئے ہرایک کواپناکرداراداکرناچاہئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام جبری مشقت کی روک تھام کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا بچوں کے تحفظ کے حوالے سے اہم کردار ہے، بڑھتی ہوئی آبادی پاکستان کے لئے سب سے بڑاچیلنج ہے
اسلام آبادکو انسانی حقوق،امن وامان اورصفائی ستھرائی کے حوالے سے ماڈل سٹی بناناہے،بڑھتی آبادی کے معاملے پر صوبوں کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ چائلڈلیبرکے خلاف قوانین موجود ہیں جن کے موثر اطلاق سے بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے میں معاونت ملے گی ۔