بچوں کا کھیلنا محض تفریح نہیں ذہنی، جذباتی اور تخلیقی نشوونما کی بنیاد بھی ہے، وزیراعلی پنجاب

13
وزیراعلیٰ مریم نوازکا انقلابی اقدام،پاکستان کے پہلے اور مثالی ورچوئل بلڈ بینک سنٹر کا قیام

لاہور۔11جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کا کھیلنا محض تفریح نہیں ذہنی، جذباتی اور تخلیقی نشوونما کی بنیاد ہے۔

بدھ کے روز انٹرنیشنل ڈے آف پلے پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو نہ صرف تعلیم بلکہ کھیلنے، سیکھنے اور بے فکری سے مسکرانے کا حق حاصل ہے،افسوس کہ کشمیر اور فلسطین کے بچے کھیل سمیت دیگر تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہنستا کھیلتا بچہ خوشی کی علامت ہے،بچوں کا کھیلنا محض تفریح نہیں بلکہ ذہنی، جذباتی اور تخلیقی نشوونما کی بنیاد ہے،نواز شریف سینٹر آف ایکسیلینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن میں کھیل کے ذریعے بھی بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے،ایسا ماحول اور معاشرہ بنا رہے ہیں جہاں ہر بچہ محفوظ،آزاد ،کھیلنے،سیکھنے اور بڑھنے کے مساوی مواقع سے فیض یاب ہو۔