بچوں کونہروں، تالابوں وبرساتی نالے میں نہانے سے دور رکھیں،ٹرینگ انچارج ریسکیو1122خیبر

105
Rescue 1122
Rescue 1122

پشاور۔ 06 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبر پختونخواہ ڈاکٹر محمد آیاز خان کی احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجنئیر شارق ریاض خٹک کی ہدایت پر ریسکیو1122ضلع خیبرکے ڈائیونگ ٹیم ٹریننگ انچارج وکیل شاہ کی سربراہی میں باڑہ کے مختلف علاقوں میں نہروں اور تالابوں میں حالیہ مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال اور پیشگی اطلاع پر عوام الناس کو نہانے کےبارےمیں منع کرنےسمیت دیگر عوامل پر آگاہی فراہم کی گئی ۔

اس موقع پر وکیل شاہ نے والدین کو خصوصی طور پرہدایت کی کہ حالیہ مون سون سیزن میں اپنے بچوں کو تالابوں ،نہروں اور برساتی نالوں سے دور رکھیں اور اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں تاکہ کوئی ناخوش گوار واقعہ رونمانہ ہوسکے۔

بصورت دیگر ہنگامی صورتحال میں امدادکے لئےریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر کال کریں۔انہوں نے کہا کہ آپ کی اطلاع پر فوری کارروائی میں عمل میں لائی جا ئے گی۔