جنیوا ۔ 13 جون (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ چھاتی سے دودھ پلانے سے کورونا انفیکشن کا خطریہ نہیں ہے۔ اس لئے کووڈ۔ 19 متاثرہ خواتین بھی بچوں کو اپنا دودھ پلا سکتی ہیں۔ڈبلیو ایچ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیردوس گیبریئس نے کووڈ۔ 19 پر معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ کووڈ۔ 19 سے متاثر یا متاثر ہونیکے شبے پر بھی بچوں کو اپنا دودھ پلانے کیلئے ماؤں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ جب تک ماں بہت زیادہ بیمار نہ ہو بچے کو اس سے الگ نہیں کیا جانا چاہئے۔