بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،وزیرِ مملکت ڈاکٹر مختار بھرتھ

37
Dr. Malik Mukhtar Ahmad Bharath
Dr. Malik Mukhtar Ahmad Bharath

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے بار بار ویکسی نیشن ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نےنیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر پولیو کا دورہ کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے انسداد پولیو کیلئے جاری اقدامات اور حالیہ پولیو مہم کا جائزہ لیا۔متعقہ حکام نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے ۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،پولیو کے خاتمے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہائی رسک ایریاز میں پولیو کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں، ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔ ملک کو پولیو فری بنانے کیلئے پر عزم ہیں ،معمول کی حفاظتی ویکسین ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔