نارووال ،16 نومبر (اے پی پی):نارووال میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں صحت دشمن اور زائدالمیعاد اشیاء استعمال کرنے والوں کے خلاف فوڈ سیفٹی ٹیم کی شکرگڑھ اور ظفروال میں بڑی کارروائیاں،شکرگڑھ اور ظفروال میں دوران چیکنگ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بچوں کے کھانے والے پاپڑ، ٹافیاں ، نمکو اور لولی پوپس زائد المیعاد اشیاء بیچنے والوں کو موقع پر پکڑ لیا بچوں کے کھانے والی چیزیں زائد المیعاد ہونے ہونے پر 650 کلو گرام زائد المیعاد اشیاء موقع پر تلف کر کےذمّہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔
اس موقع محمد سیف ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے اس موقع پر کہا کہ بچوں کی صحت کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ نارووال کو ملاوٹ سے پاک کرنے کا لیے مزید کارروائیاں جاری رہے گی۔