42 C
Islamabad
جمعہ, جون 13, 2025
ہومقومی خبریںبچوں کے تحفظ اور تعلیم کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت نے...

بچوں کے تحفظ اور تعلیم کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت نے خصوصی بجٹ مختص کیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کا بچوں سے مشقت کے خلاف عالمی دن پر پیغام

- Advertisement -

کراچی۔ 12 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچوں کے تحفظ اور تعلیم کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت نے خصوصی بجٹ مختص کیا ہے،بچوں سے مشقت کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم مزید مضبوط ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ نے بچوں سے مشقت کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے سکول داخلہ مہم کو مزید مؤثر بنایا ،چائلڈ لیبر کے خلاف قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بچوں سے مشقت کرانا جرم ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،آئی ایل او کنونشن پر مکمل عملدرآمد ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے سماجی تنظیموں اور یونیسیف کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیا جا رہا ہے، 2025 کے دوران سندھ میں چائلڈ لیبر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

- Advertisement -

مراد علی شاہ نے کہا کہ سکول واپسی مہم کے تحت ہزاروں بچے مزدوری سے نکال کر تعلیم کی طرف لائے گئے،چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے آگاہی مہم تسلسل سے جاری ،بچوں کے لیے صحت، تعلیم، تحفظ اور فلاح کے اقدامات پر کام جاری ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں