بچیوں کی تعلیم تک رسائی کیلئے سہولیات فراہم کر رہے ہیں، وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بچیوں کی تعلیم تک رسائی کیلئے سہولیات فراہم کر رہے ہیں، اس سلسلے میں دیہی علاقوں میں سکولوں و کالجوں میں تمام سہولیات فراہم کر رہے، طلباءکی تعلیمی اداروںتک رسائی کو بہتر بنانے کیلئے نئی بسیں خریدی جائیں گی، جس کی پہلی کھیپ آئندہ ماہ کے اوائل تک پہنچ جائے …

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بچیوں کی تعلیم تک رسائی کیلئے سہولیات فراہم کر رہے ہیں، اس سلسلے میں دیہی علاقوں میں سکولوں و کالجوں میں تمام سہولیات فراہم کر رہے، طلباءکی تعلیمی اداروںتک رسائی کو بہتر بنانے کیلئے نئی بسیں خریدی جائیں گی، جس کی پہلی کھیپ آئندہ ماہ کے اوائل تک پہنچ جائے گی ا ن بسوں کی آمد سے دوردراز کے طالب علموں کو تعلیمی اداروں تک آنے جانے میں انتہائی آسانی ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیسکو کے ملالہ فنڈ برائے رسائی تعلیم برائے طالبات ´کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت یونیسکو پاکستان کے پروگرام سپیشلسٹ نئی تھوآنگ نے کی۔ وفد نے پروگرام کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے مکمل فنڈنگ فراہم کرنے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور حکومتی تعاون کو قابل ستائش قرار دیا۔

Leave a Reply