پشاور۔ 01 جون (اے پی پی):پشاورتھانہ بڈھ بیرپولیس نےخفیہ اطلاع پرزنگلی چیک پوسٹ پرناکہ بندی کے دوران گاڑی کے ذریعے بھاری تعداد میں اسلحہ کےمختلف پارٹس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کردوملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان درم آدم خیل کے رہائشی ہیں جواسلحہ پارٹس سمگلنگ میں ملوث ہیں۔
پولیس ترجمان کےمطابق خفیہ اطلاع پرزنگلی چیک پوسٹ پرناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑی کی جامعہ تلاشی کے دوران اسلحہ کے مختلف پارٹس برامد کرلیے گیے۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اسلحہ پارٹس سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔
کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 87 عدد بیرل 223 بور، 46 عدد کلاشنکوف باڈیز سمیت سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹرکار پولیس نے تحویل میں لے لی ، ملزمان خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔