بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پراحتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر ہی قابو پایا جا سکتا ہے، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات

35

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہی کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی عالمی وباءکورونا کا سامنا کر رہا ہے، بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیئے ہم سب مل کر ایس او پیز کو فالو کریں۔