بڑی تعداد میں اراکین یورپی پارلیمنٹ نے کشمیر کے مسئلہ پرحمایت کا اعلان کر دیا،وزیراعظم آزادجموں وکشمیر

118
APP41-08 BRUSSELS: November 08 - Prime Minister AJ&K Raja Farooq Haider Khan addressing the audience during the inauguration of photographic exhibition on Kashmir. APP

برسلز ۔ 08 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر کے دورہ یورپ کے آغاز میں ہی بڑی تعداد میں اراکین یورپی پارلیمنٹ ،میڈیا ،سول سوسائٹی نے کشمیر کے مسئلہ پر کھل کر حمایت کا اعلان کر دیا۔یورپی یونین کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند نہ ہونے تک بھارت سے تجارتی معاہدہ نہ کرے۔یورپی اراکین پارلیمنٹ کے وفد کو سرینگر جانے کی اجازت دی جائے۔راجہ فاروق حیدر کشمیریوں کے منتخب وزیراعظم ہیں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،مظلوم کشمیری بھائیوں کی آواز کو دنیا بھر میں پہنچائیں گے ۔یورپی اراکین پارلیمنٹ کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادجموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی ،یورپی سول سوسائٹی ،میڈیا ،اراکین یورپی و برسلز پارلیمنٹ ،تارکین وطن کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے یورپی ممبران پارلیمنٹ سجاد کریم ،مس جولیا ،راجہ افضل خان ،سٹیفن ،سیم گس،امجد بشیرو دیگر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات بین الاقوامی انسانی دنیا کی توجہ کے متقاضی ہیں ،یورپی یونین کے چارٹرڈ میں درج ہے کہ کسی ایسے ملک کے ساتھ تجارتی روابط نہیں رکھے جائیں گے جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہو ،مقبوضہ کشمیر کے حالات سے دنیا بھر میں انسانیت سے محبت رکھنے والے افراد پریشانی کا شکار ہیں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے تک بھارت کے ساتھ کسی قسم کا تجارتی معاہدہ نہ کیا جاے ،جنوبی ایشیاءبارود کا ڈھیر ہے ،بھارت کے غیر سنجیدہ رویے سے خطہ میں امن کو شدید خطرات لاحق ہیں ،لائن آف کنٹرول پر معصوم نہتے شہریوں کو گولہ باری کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ان خیالات کااظہار برسلز پریس کلب میں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے ممبران پارلیمنٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا