بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اگست کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر3.9 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر0.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق اگست کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکا اعشاریہ 114.8 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 0.6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااعشاریہ 114.1 پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا۔جاری مالی سال کے پہلے دوماہ …

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر3.9 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر0.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق اگست کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکا اعشاریہ 114.8 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 0.6 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال اگست میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااعشاریہ 114.1 پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا۔جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر0.4 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔ جولائی اوراگست میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااعشاریہ 112.6 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 113.1پوائنٹس تھا۔