چنیوٹ پولیس نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13ملزمان کو گرفتارکرلیا۔مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1اشتہاریوں کو گرفتارکرلیاگیا
چنیوٹ پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13ملزمان کو گرفتارکرلیا
چنیوٹ۔ 03 جولائی (اے پی پی):چنیوٹ پولیس نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13ملزمان کو گرفتارکرلیا۔مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1اشتہاریوں کو گرفتارکرلیاگیا۔منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتارکرکے چرس،شراب برآمد کرلی گئی۔
گیس ریفلنگ،تیز رفتاری،غفلت تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر9 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران 1024مشکوک افرادکی چیکنگ کی گئی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر3سوسے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے،5لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔








