19.9 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومقومی خبریںبڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بہترین ٹیلنٹ کو بروئےکار لایا جائے...

بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بہترین ٹیلنٹ کو بروئےکار لایا جائے گا،چیمپئن آف ریفارمز نیٹ ورک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،وزیراعظم

- Advertisement -

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہنر مند افراد کو شراکت دار بنا رہے ہیں، میری ہدایت پر وزیر منصوبہ بندی چیمپئن آف ریفارمز (سی او آر ) نیٹ ورک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، یہ نیٹ ورک ایک پلیٹ فارم کے طورپر کام کرے گا جس میں ملک کے لئے ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔

- Advertisement -

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بہترین ٹیلنٹ کو بروئے کار لایا جائے گا۔ ہنر مندپاکستانی ملک کا فخر ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر مختلف شعبوں میں اپنا مقام بنایا۔ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہنر مند افراد کو شراکت دار بنا رہے ہیں۔

سی او آر نیٹ ورک ایک ایسے پلیٹ فارم کے طورپر خدمات سر انجام دے گا جہاں قوم کی خدمت کے لئے چوٹی کے ماہرین مل بیٹھیں گے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہم عملی راستے کی طرف گامزن ہو رہے ہیں جہاں ہم اپنے بہترین ٹیلنٹ کی شراکت داری کے ساتھ ملک کو درپیش چیلنجوں کے حل کےلئے اجتماعی کاوشیں کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=344650

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں