بڑے گوشت اور انڈوں کے زیادہ استعمال سے قبل از وقت موت کا خدشہ بڑھ جاتا ہے،تحقیق

155

لندن ۔ 3 اگست (اے پی پی)بڑے گوشت اور انڈوں کے زیادہ استعمال سے قبل از وقت موت کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ مانچسٹر جنرل ہسپتال کے طبی ماہر مینگ یانگ سونگ کے مطابق غیر صحت مندانہ طرز زندگی جیسے بڑے گوشت اور ڈیری مصنوعات کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ اور مہلک امراض کا باعث بنتا ہے اور قبل از وقت موت کی بڑی اہم وجہ ہے،البتہ ڈبل روٹی ،اناج ،پاستہ ،لوبیہ اور خشک میوہ جات کا زیادہ استعمال صحت کے لئے مفید ہیں ،ان غذاوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے صحت مند اور فعال زندگی کا حصول ممکن ہے۔