بکتر بند گاڑیاں اور زمینی افواج غزہ میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں، اسرائیل

138
airstrike on a mosque
airstrike on a mosque

مقبوضہ بیت المقدس۔17اکتوبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بکتر بند گاڑیاں اور زمینی افواج غزہ میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ شام ٹویٹ میں کہا کہ ہم اس وقت جنوبی سیکٹر میں ایک حملے کی تیاری کر رہے ہیں جس ے کے لیے بکتر بند گاڑیاں اور زمینی افواج مستعد اور تیار ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے غزہ کے الزیتون محلے کے مکینوں کو پٹی کے جنوب کی طرف جانے کا حکم دیا۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فوج اب غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی تیاری کے سلسلے میں تربیتی مشق کر رہی ہے۔ فلسطینی صحافیوں کے سنڈیکیٹ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اسرائیل کے 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری فضائی حملوں میں 11 فلسطینی صحافی جاں بحق ہو چکے ہیں۔