لندن۔19ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو یہاں بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سوئم کی جانب سے دنیا بھر سے معززین کے اعزاز میں د یئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔
وزیر اعظم ان سربراہان مملکت اور معززین کے ساتھ لندن میں ہیں جو پیر کو ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لیےآئے ہیں۔