بگ بیش لیگ، سڈنی تھنڈر نے ہوبارٹ ہریکینز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

82

میلبورن۔10جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر نے ہوبارٹ ہریکینز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ میلبورن میں کھیلے گئے لیگ کے 43 ویں میچ میں ہوبارٹ ہریکینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔

بین میک درمٹ 38 اور ڈی آرکی شارٹ 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ گرندر سندھو اور نیتھن میک اینڈریو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سڈنی تھنڈر نے مطلوبہ ہدف 17.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایلیکس ہیلز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔