ملبورن۔12جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز نے میلبورن رینیگیڈز کو بآسانی 42 رنز سے شکست دیدی۔ اتوار کو لیگ کے 32ویں میچ میں میلبورن سٹارز نے مقررہ 20 اوورز میں 165 رنز بنائے۔ سٹارز کی جانب سے گلین میکسویل نے دھوان دھار اننگز کھیلی اور صرف 52 گیندوں پر 90 رنز بنائے جس میں چار اور دس چھکے شامل تھے جبکہ دیگر نمایاں بلے …
بگ بیش لیگ ،میلبورن سٹارز نے میلبورن رینیگیڈز کو 42 رنز سے شکست دیدی
ملبورن۔12جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز نے میلبورن رینیگیڈز کو بآسانی 42 رنز سے شکست دیدی۔ اتوار کو لیگ کے 32ویں میچ میں میلبورن سٹارز نے مقررہ 20 اوورز میں 165 رنز بنائے۔ سٹارز کی جانب سے گلین میکسویل نے دھوان دھار اننگز کھیلی اور صرف 52 گیندوں پر 90 رنز بنائے جس میں چار اور دس چھکے شامل تھے جبکہ دیگر نمایاں بلے بازوں میں بین ڈکٹ نے 21، کپتان مارکس سٹوائنس نے 18 اور بیو ویبسٹر نے 15 رنز سکور کئے۔
میلبورن رینیگیڈز کی جانب سے ٹام راجرز، فرگس اونیل، ایڈم زمپا اور کیم رچرزڈ سن نے 2,2 اور جیکب بیتھل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں میلبورن رینیگیڈز کی ٹیم 19.5 اوورز میں صرف 123 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ رینیگیڈز کی جانب سے ٹم سیفرڈ 26 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز ہے۔ سٹارز کی جانب سے مارک سٹیکٹی نے 5 جبکہ جوئل پارس نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میکسویل کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔









