دبئی ۔13دسمبر (اے پی پی):بگ کرکٹ لیگ کے افتتاحی میچ میں شیکھر دھون کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ناردرن چیلنجرز نے سدرن سپارٹنز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ناردرن چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔سدرن سپارٹنز نے مستحکم آغاز کیا ۔ سلومن مائر نے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
سدرن سپارٹنرکے فیض فضل کے 9 رنز پر آؤٹ ہونے کے باوجود سدرن سپارٹنز کے کپتان سریش رائنا نے شاندار کارکردگی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 27 گیندوں پر 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، ان کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز شریشتا نے 36 رنز بنائے۔سدرن سپارٹنز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بناکر ناردرن چیلنجرز کو میچ میں کامیابی کے لئے 204رنز کا ہدف دیا۔مشکل ہدف کے تعاقب میں ناردرن چیلنجرز نے کپتان شیکھر دھون کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاسل کرلیا۔
شیکھر دھون نے 23 گیندوں پر 86 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔دھون کو گرکیرت سنگھ مان نے 31 اور بپل شرما نے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔یوں ناردرن چیلنجرز نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔