32.1 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت،مدھیہ پردیش کے کنویں میں ایک ایک کر کے اُترنے والے 8...

بھارت،مدھیہ پردیش کے کنویں میں ایک ایک کر کے اُترنے والے 8 افراد ہلاک

- Advertisement -

نئی دہلی ۔5اپریل (اے پی پی):بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں 8 افراد کنویں میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ ضلع کھنڈوا میں چائے گاؤں مکھن والا کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب گنگور کے تہوار سے قبل یہ افراد کنویں کی صفائی کے لیے اُترے تھے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دو افراد کنویں کی صفائی کے لیے اُترے، تاہم جب انہوں نے بتایا کہ کسی زہریلی گیس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں مشکل پیش آرہی ہے تو دیگر افراد ان کی مدد کے لیے کنویں میں چلے گئے۔

- Advertisement -

کھنڈاوا کے کلیکٹر رِشَو گُپتا اور ایس پی منوج کمار نے بتایا کہ ایک کے بعد ایک مزدور کنویں میں اُترا اور اس طرح آٹھ افراد یکے بعد دیگرے کنویں میں گئے اور تمام8 افراد زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے جن کی نعشیں کنویں سے نکال لی گئی ہیں۔

مرنے والے افراد میں 23 سال کے راکیش پٹیل، 25 برس کے انیل پٹیل اور 24 برس کے اجے پٹیل ،35 سالہ شرن پٹیل ،40سالہ واسُودیو پٹیل ،35 سالہ گجانن پٹیل،35 سالہ ارجن پٹیل اور53 سالہ موہن پٹیل شامل ہیں۔کھنڈاوا کے کلیکٹر رِشَو گُپتا نے کہا کہ مرنے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578609

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں