بھارت،نئی دہلی کے ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ، 18 ہلاک

94
بھارت،نئی دہلی کے ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ، 18 ہلاک

نئی دہلی۔16فروری (اے پی پی):بھارت کےدارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 11 خواتین اور چار بچوں سمیت کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی کے ریلوے سٹیشن پر گزشتہ روز بھگدڑ اُس وقت مچی جب مہا کمبھ میلے کو جانے والی ٹرینیں تاخیر سے آئیں اور لوگ اُن میں سوار ہونے کے لیے بھاگے۔دہلی کے جے پرکاش نارائن ہسپتال کے چیف میڈیکل افسر نے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کہ 10 خواتین 3 بچے اور 2 مرد ہسپتال میں مردہ حالت میں لائے گئے جبکہ 3 مزید اموات کی تصدیق لیڈی ہارڈنگ ہسپتال میں کی گئی۔

بھارتی ریلوے نے متاثرین کے لیے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دس لاکھ جبکہ زخمیوں کو اڑھائی لاکھ روپے دیے جائیں گے۔صدر دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔