27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت، آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو...

بھارت، آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے

- Advertisement -

مالدا۔ 13 مئی (اے پی پی) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدا میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ۔ جمعہ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا یہ واقعہ گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے دوران پیش آیا۔مقامی حکام نے بتایا کہ بجلی گرنے سے ضلع مالدا کے مختلف علاقوں میں 5 ہلاکتیں ہونے جبکہ 8 افراد کے جھلس جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ شمالی ضلع دیناج پور میں بھی دوافراد بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ شمالی بنگال میں بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے جبکہ جنوبی بنگال ا ن دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4799

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں