بھارت، بابری مسجد تنازعے کے حل کے لیے پینل تشکیل

84

نئی دہلی ۔ 08 مارچ (اے پی پی) بھارتی سپریم کورٹ نے ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ ایک مندر کی تعمیر کے تنازعے کے حل کے لیے ایک پینل تشکیل دے دیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق عدالت نے سابق جج ایف ایم کیف اللہ کو اس تین رکنی پینل کا سربراہ مقرر کیا جبکہ گ±رو روی شنکر اور سینئر وکیل سری رام پنجو بھی اس کے ارکان ہیں۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے حکم دیا ہے کہ ثالثی کا عمل آئندہ ایک ہفتے میں شروع اور آٹھ ہفتوں کے اندر ختم ہو جانا چاہیے۔ قبل ازیں دہائیوں پرانے اس تنازعے کے حل کے لیے گوگوئی کی صدارت میں ایک پانچ رکنی پینل نے مشورہ دیا تھا کہ تنازعہ ثالثی کے ذریعے حل کیا جائے۔ بصورت دیگر عدالت عظمی اپنا وہ فیصلہ سنا دے گی، جو پہلے سے محفوظ ہے۔