17.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت، پانچ لاکھ روپے کے عوض ضمانت کے مقدمہ میں گرفتار جج...

بھارت، پانچ لاکھ روپے کے عوض ضمانت کے مقدمہ میں گرفتار جج کی اپنی ضمانت کی درخواست مسترد

- Advertisement -

ممبئی۔19مارچ (اے پی پی):پانچ لاکھ روپے کے عوض ضمانت کے مقدمہ میں گرفتار بھارتی جج کی اپنی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع ستارہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دھننجے نکم پر مہاراشٹر کے اینٹی کرپشن بیورو نے فراڈ کے ایک مقدمے میں ملزم کو پانچ لاکھ روپے کے عوض ضمانت کی یقین دہانی کرانے کے الزام پر مقدمہ درج کرایا تھا تاہم ممبئی ہائی کورٹ نے دھننجے نکم کو ضمانت قبل از گرفتاری دینے سے انکار کر دیا ۔

کیس کی سماعت چیمبر میں جسٹس این آر بورکر نے کی۔مقدمے کی تفصیلات کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ایک ملازم کو دھوکہ دہی کے مقدمے میں نچلی عدالت نے ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا ۔ اس کے بعد ان کی بیٹی نے ستارہ سیشن کورٹ میں نئی ​​ضمانت کی درخواست دائر کی، جہاں دھننجے نکم نے اس درخواست پر سماعت کرنا تھی۔

- Advertisement -

اے سی بی نے دھننجے نکم پر الزام لگایا کہ دو افراد جن کے نام کشور سمبھاجی کھرات اور آنند موہن کھرات ہیں ، نے خاتون سے اس کی والد کی ضمانت کے عوض 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ 3 اور 9 دسمبر 2024 کے درمیان تحقیقات میں خاتون سے رشوت مانگے جانے کی تصدیق ہوئی اور دھننجے نکم ، کشور سمبھاجی کھرات اور آنند موہن کھرات کے درمیان روابط کا عندیہ ملا۔دھننجے نکم نے اپنے خلاف الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574056

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں