بھارت، کورونا وائرس کے24 گھنٹوں میں 16ہزار نئے کیس رپورٹ، 53افراد ہلاک

60

نئی دہلی۔11اگست (اے پی پی):بھارت نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 16ہزار299نئے کیس سامنے آئے جبکہ 53 افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے اعدادو شمار میں بتایاگیا ہے کہ 53ہلاکتوں کے بعد بھارت میں کورونا وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5لاکھ 26ہزار879 ہو گئی ہے۔