ممبئی ۔ 30 نومبر (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر ہرڈیک پانڈیا فٹنس مسائل کے باعث چھ ہفتوں تک کرکٹ میدانوں سے باہر ہو گئے، انگلینڈ کے خلاف آئندہ برس جنوری میں شیڈول ون ڈے سیریز میں شرکت بھی غیریقینی صورتحال کا شکار ہو گئی۔ پانڈیا تیسرے ٹیسٹ سے قبل نیٹ سیشن کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے بھارت نے انہیں انگلینڈ کے خلاف آخری تین ٹیسٹ میچز سے ریلیز کر دیا تھا