بھارتی اعلٰی کاروباری فیڈریشن ریاض میں دفتر کھولنے کے لیے تیار ہے ،خالد الفالح

53
بھارتی اعلٰی کاروباری فیڈریشن ریاض میں دفتر کھولنے کے لیے تیار ہے ،خالد الفالح

ریاض۔2مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ بھارت کی اعلٰی کاروباری فیڈریشن سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دفتر کھولنے کی تیاری کر رہی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور ان کے انڈین ہم منصب نے دونوں ممالک میں چیمبر آف کامرس کے دفاتر کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔یہ اقدام ادارے کے اعلٰی سطحی وفد کے دورے کے بعد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد سعودی عرب کے میگا پراجیکٹس میں پیش کیے جانے والے کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔

انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھارت کی سب سے بڑی اور پرانی کاروباری ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی عرب کے دورے کا انتظام کیا گیا جس میں پہلی بار ملک کی ٹاپ کمپنیز کے سی ای اوز اور حکومتی حکام نے ریاض کا دورہ کیا۔18 فروری سے 21 فروری تک جاری رہنے والے اس دورے میں وفد نے تبوک میں نیوم کا دورہ بھی کیا۔