بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت میں روز بروز اضافہ قابل تشویش ہے،چوہدری برجیس طاہر

177

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت میں روز بروز اضافہ قابل تشویش ہے جو نہ صرف کشمیر بلکہ پورے خطے پر اثر انداز ہو گا، پاکستانی حکومت ہر مقامی و عالمی فورم پر نہتے کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم کو اجاگر کر رہی ہے ، وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت تمام عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو کھل کر بیان کیا ہے اور عالمی برادری کی توجہ اس مسئلے کے حل کی طرف مبذول کرائی ہے۔