اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی)آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کے بڑھتے ہوئے مظالم کے باوجود کشمیریوں کی آزادی کے لئے جدوجہد اور جوش و ولولہ میں کمی نہیں واقع ہوئی، بھارت کبھی کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو مسئلہ کشمیر کی اہمیت سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آئے روز پاکستان کے خلاف کوئی نہ کوئی سازشی منصوبہ بناتا رہتا ہے