بھارتی الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی فلم پر لوک سبھا کے انتخابات مکمل ہونے تک پابندی عائد کر دی

113

نئی دہلی ۔ 10 اپریل (اے پی پی) بھارتی الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی فلم پر لوک سبھا کے انتخابات مکمل ہونے تک پابندی عائد کر دی۔یہ فلم آج (جمعرات کو) ریلیز ہونا تھی۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے فلم پر پابندی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس نے قرار دیا تھا کہ اس امر پر فیصلہ الیکشن کمیشن کر سکتا ہے۔کانگریس نے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ فلم انتخابی نتائج پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے الیکشن کمیش کے فیصلے کو حکمران جماعت کے لئے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔