اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی بربریت کو ہر فورم پر بے نقاب کیا جائے گا۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو سیاسی اور سفارتی محاذ پر دنیا کے سامنے لاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دانستہ طور پر لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑھا رہاہے اور اس کا مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کو نقصان پہنچانا ہے تاہم وہ اپنے ان مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔