38.8 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومتازہ ترینبھارتی جارحیت پر پاکستان کا ردعمل نپا تلا اور متناسب تھا، سفیر...

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ردعمل نپا تلا اور متناسب تھا، سفیر عاصم افتخار احمد

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔20مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے عرب گروپ کے ہم منصبوں کوخطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ردعمل نپا تلا اور متناسب تھا۔ پاکستانی مشن سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ،ہم 10 مئی کو بھارت کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کی پابندی کریں گی ۔

عاصم افتخار احمدنے کہا کہ 1960 کے سندھ طاس آبی معاہدے کی معطلی سمیت بھارتی اقدامات اشتعال انگیز ، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے جنگ بندی برقرار رکھنے ، کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔ سفیر کا کہنا تھا کہ بھارتی رہنماؤں کی بیان بازی اشتعال انگیز ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے حالیہ کشیدہ صورتحال کے دوران پاکستان کے موقف کو سمجھنے پر عرب گروپ کا شکریہ ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599131

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں