33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںبھارتی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے حوالدار...

بھارتی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے حوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا، وزیر داخلہ محسن نقوی ، آئی جی پنجاب سمیت اعلی فوجی و سول حکام کی شرکت

- Advertisement -

لاہور ۔12مئی (اے پی پی):بھارتی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے حوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید حوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے حوالدار محمد نوید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید حوالدار محمد نوید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نےشہید حوالدار محمد نوید کے جسد خاکی کو سلامی دی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید حوالدار محمد نوید کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیا ۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید حوالدار محمد نوید نے بزدل دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید حوالدار محمد نوید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔شہید حوالدار محمد نوید کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ بہادر سپوت کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

شہید حوالدار محمد نوید کے عزیز و اقارب ، انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ، سول و عسکری حکام نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595976

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں