بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، شائستہ جدون

100

ایبٹ آباد۔ 28 اپریل (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شائستہ جدون نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت کا دوٹوک موقف ہے کہ 1965کی طرح بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا ہے، اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی پارٹی نہیں، پوری قوم یکجا ہے، بھارت کی ڈرامے بازیاں عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکی ہیں۔ اس موقع پر پریس کلب سے ڈی سی آفس تک پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ شرکانے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔

اس موقع پر ریلی کے شرکانے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔اس موقع پر مسلم یوتھ ونگ کے سہیل، ناظم وی سی چہان ملک اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔