ایبٹ آباد۔ 28 اپریل (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شائستہ جدون نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے،آبی جارحیت پر جہاد فرض ہو گیا ہے جس پر حکومت کا دوٹوک موقف ہے۔
پیر کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مسلم یوتھ ونگ کے سہیل،ناظم وی سی چہان ملک اقبال،بنارس عباسی،وقار گل اور دیگر بھی موجود تھے،
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف عاصم منیر کی قیادت اور صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد ہے،اس مرتبہ بحری،بری،فضائی ہر سطح پر انڈیا کے ہوش ٹھکانے آ جائیں گے،یہ ملک اسلام اور کلمہ کے نام پر وجود میں آیا ہے اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا،ہم نے ہتھیار بنا کر نواز شریف کی قیادت میں ان کو ٹیسٹ کر لیا ہے،اب برداشت سے معاملہ آگے نکل چکا ہے،ہماری فوج کا مقابل کوئی نہیں ہے،انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت کوئی پارٹی نہیں بلکہ قوم یکجا ہے،انڈیا کی ڈرامے بازیاں عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588917